ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہوناور اور کمٹہ کے درمیان 110کے وی لائن کا جمپر کٹ گیا؛ بھٹکل اور ہوناور اندھیرے میں ڈوب گئے

ہوناور اور کمٹہ کے درمیان 110کے وی لائن کا جمپر کٹ گیا؛ بھٹکل اور ہوناور اندھیرے میں ڈوب گئے

Tue, 26 Mar 2024 22:30:16    S.O. News Service

بھٹکل 26 مارچ (ایس او نیوز)  کمٹہ اور ہوناور کے درمیان واقع  چِپّی ہکّل میں  110 کے وی جمپر کٹ ہوجانے سے  ہوناور کے ساتھ ساتھ بھٹکل بھی اندھیرے میں ڈوب گیا جس سے عوام کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

منگل شام قریب   آٹھ بجے  جیسے ہی الیکٹری سٹی بند ہوگئی، عام لوگوں بالخصوص روزہ دارحضرات کو جو تراویح کی نماز کے لئے جارہے تھے  سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑا، اُن تمام مساجد میں جہاں  جنریٹر اور بیٹری کا انتظام نہیں ہے، شدید گرمی میں مسلمانوں نے  عشا ء اور تراویح کی نماز   ادا کی۔

ہیسکام کے بھٹکل اسسٹنٹ انجینر  منجوناتھ  نے بتایا کہ چِپّی ہّکل  میں جمپر کٹ ہوگیا ہے، فوری طور پر مرمت کا کام شروع کیا گیا ہے، انہوں  نے توقع ظاہر کی رات گیارہ سے ساڑھے گیارہ بجے تک  الیکٹری سٹی بحال ہوجائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ بھٹکل کےساتھ ساتھ ہوناور میں بھی بجلی منقطع ہوگئی ہے ۔

انجینر نے عوام الناس سے  تعاون کی درخواست  کی ہے۔


Share: